کراچی (اسٹاف رپورٹر) سعودی عرب فیسٹول ڈبل وکٹ کر کٹ مقابلے میں پاکستان اور بھارت کے سابق کھلاڑیوں نےمثبت مثال قائم کردی۔ میچ کے اختتام پر پاکستان اور بھارت کے نامور اسٹارز ایک دوسرے سے بغلگیر بھی ہوئے، ہاتھ بھی ملایا ۔میچ میں پاکستان نے بھارت کو مات دے دی، میچ کے بعد عرفان پٹھان اور شعیب ملک گلے بھی ملے، شعیب ملک اور عمران نذیر کی پاکستان ٹیم نے عرفان پٹھان اور اسٹورٹ بنی کی ٹیم بھارت کو 5 رنز سے ہرایا۔ پاکستان نے مقررہ 4 اوورز میں 56 رنز بنائے جبکہ بھارت کی ٹیم 51 رنز ہی بنا سکی ، پاکستان نےسری لنکا اور امارات کو بھی شکست دی تھی۔ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔