• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون، شہزاد گل اور آصف آفریدی کی عمدہ بولنگ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے پانچویں رائونڈ میں جمعے کو تیسرے دن کے آر ایل کے عمران رفیق 170اور حمزہ نذر175رنز ناٹ آوٹ نے سرکاری ٹی وی کے خلاف اپنی ٹیم کی پوزیشن کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا، ٹی وی کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 414رنز بنائے دوسری اننگز میں 27رنز پر اس کے تین وکٹ گرچکے ہیں، علی عثمان نے ٹی وی کی جانب سے پانچ وکٹ لئے، سوئی نادرن کے خلاف غنی گلاس کی ٹیم مشکلات سے دوچار ہے،دوسری اننگز میں اس نےایک وکٹ کے نقصان پر125رنز بنائے ہیں،غنی گلاس پہلی اننگز میں گیس ٹیم کے452رنز کے جواب میں 201رنز پر ڈھیر ہوگئی، طیب طاہر53رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تین کھلاڑی شاہنواز دھانی کا شکار بنے، اسٹیٹ بنک کے خلاف ساحر ایسوسی ایٹ کے دوسری اننگز میں تین کھلاڑی44رنز پر آوٹ ہوگئے، واپڈا کے خلاف او جی ڈی سی ایل کے دوسری اننگز میں چھ کھلاڑی117رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

اسپورٹس سے مزید