• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلین اوپن ٹینس: ترکیہ کی زینب سونمز تاریخ رقم کرنے کے قریب

میلبرن (جنگ نیوز) ترکیہ کی اسٹار ٹینس پلیئر زینب سونمز آسٹریلین اوپن میں تاریخ رقم کرنے کے قریب پہنچ گئی ہیں۔ 23 سالہ زینب جمعہ کو تیسرے راؤنڈ میں قازقستان کی یولیا پوتنسیوا کے مدمقابل ہوں گی۔ اگر وہ جیت گئیں تو کسی بھی گرینڈ سلم کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی پہلی ترک کھلاڑی بن جائیں گی۔ گزشتہ سال ڈبلیو ٹی اے میریڈا اوپن جیتنے والی زینب پہلے ہی ایک سیزن میں تمام چاروں گرینڈ سلم کھیلنے والی پہلی ترک خاتون ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں۔

اسپورٹس سے مزید