کراچی(اسٹاف رپورٹر)بنگلہ دیش پریمپیر لیگ میں میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے الزامات کے بعدبنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر محمد مخلص الرحمان نے آڈٹ کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ نواکھالی ٹیم کے چیئرمین بھی ہیں ، بنگلہ دیش کے یو ٹیوب چینل نے دونوں آفیشلز کی گفتگو کا ٹیپ بے نقاب کردیا جس میں بنگلہ دیش بورڈ کے ڈائریکٹر میچ کو ان کے مطابق کھیلنے کی ہدایت دے رہے ہیں ،نواکھالی ٹیم کے کپتان پاکستان کے حیدر علی تھے اور وہ لیگ میں آخری نمبر پر آ ئی، انٹر نیشنل کر کٹ کونسل کےسابق اینٹی کرپشن چیف ایلکس مارشل ہفتے سے تحقیقات شروع کریں گے۔