کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کےسربراہ سید محسن گیلانی نے پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور محترمہ نیٹلی اے بیکر سےملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون کو فروغ اور امریکی سفارت خانے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ محسن رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم آفس کے ساتھ ہمارا تعاون محض کھیل تک محدود نہیں بلکہ یہ پاکستانی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا ایک مشن ہے۔