• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس یوکرین جنگ، ابوظہبی مذاکرات بغیر کسی پیش رفت کے ختم

کراچی ( نیوز ڈیسک)رو س یوکرین جنگ، ابوظہبی مذاکرات بغیر کسی پیش رفت کے ختم، بات چیت دو دن جاری ر ہی، کوئی نتیجہ نہیں نکلا، یوکرین پرروسی حملے، ایک شخص ہلاک ، درجنوں زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس، یوکرین اور امریکہ کے مذاکرات کاروں کے درمیان ابوظہبی میں دو روزہ اجلاس مکمل ہوا لیکن چار سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ یوکرین کے چیف مذاکرات کار رستم عمرُوف نے کہا کہ بات چیت روس کی جنگ کے خاتمے کے اصول اور مذاکراتی عمل کی مزید منطق پر مرکوز تھی۔

دنیا بھر سے سے مزید