کابل ( اے ایف پی) افغانستان میں گزشتہ تین دن کے دوران شدید برفباری اور موسلا دھار بارش کے نتیجے میں کم از کم 61افراد جان سے گئے۔ درجنوں زخمی، سیکڑوں گھر تباہ، سڑکیں اور بجلی منقطع، ہلاکتیں زیادہ تر وسطی اور شمالی صوبوں میں ہوئیں۔ 110زخمی ہوئے اور 458مکانات جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہو گئے، جبکہ 360خاندان متاثر ہوئے۔ افغان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (اے این ڈی ایم اے) کے مطابق ہلاکتیں زیادہ تر بدھ سے جمعہ کے درمیان وسطی اور شمالی صوبوں میں ہوئیں، جن کی بڑی وجوہات چھتوں کا گرنا، برفانی تودے اور منفی درجہ حرارت میں سردی لگنا تھیں۔