• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں شدید برفانی طوفان، 8 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں شدید برفانی طوفان ،8 ہزارسے زائد پروازیں منسوخ، ٹیکساس، اوکلاہوما اور کنساس میں برف باری کے بعد شدید آرکٹک سردی نے پورے ملک کو گھیر لیا ۔ ڈکوٹاس اور منیسوٹا میں درجہ حرارت منفی 45ڈگری سینٹی گریڈ ، میئرممدانی نے سب سے بڑا برف صفائی آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں آنے والے بڑے موسم سرما کے طوفان کے باعث اس ویک اینڈ میں 8ہزارسے زائد پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں اور نیو میکسیکو سے نیو انگلینڈ تک تقریباً 140 ملین افراد کے لیے وارننگ جاری کی گئی ہے۔ ٹیکساس، اوکلاہوما اور کنساس میں برف باری کے بعد شدید آرکٹک سردی نے پورے ملک کو گھیر لیا ہے، اور ڈکوٹاس و منیسوٹا میں درجہ حرارت منفی 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے، ۔

دنیا بھر سے سے مزید