• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِاعظم ڈ نمارک نے ٹرمپ کے افغانستان میں نیٹو کردار پر بیان مسترد کردیا

کراچی ( نیوز ڈیسک)ڈنمارک کی وزیرِاعظم میٹے فریڈرکسن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ نیٹو اتحادی افغانستان میں فرنٹ لائن سے پیچھے رہے، فریڈرکسن کے مطابق یہ ریمارکس نہ صرف ناقابلِ قبول ہیں بلکہ ان فوجیوں اور ان کے خاندانوں کے لیے تکلیف دہ بھی ہیں جنہوں نے قربانیاں دیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ڈنمارک ہمیشہ امریکا کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور افغانستان سمیت عالمی بحرانوں میں فعال کردار ادا کرتا رہا، جبکہ فی کس جانی نقصان کے لحاظ سے ڈنمارک نیٹو کے ان ممالک میں شامل ہے جنہوں نے سب سے زیادہ نقصان اٹھایا۔ ڈینش ویٹرنز نے ٹرمپ کے بیان کے خلاف 31 جنوری کو کوپن ہیگن میں خاموش مارچ کا اعلان کیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید