• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری وفد کے ارکان ظاہر کر کے 2 پرائیویٹ افراد کےفرانس کے ویزے لگوانے پر مقدمہ درج

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سرکاری وفد کے ارکان ظاہرکرکے 2پرائیویٹ افراد کے فرانسیسی ایمبیسی سے ویزے لگوانے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کچھ عرصہ پہلے اسلام آباد ایئرپورٹ سےکامران اور عامر شہزاد نامی دواشخاص کو گرفتار کیا ، ،چیکنگ کے دوران انکشاف ہواکہ وہ دونوں پرائیویٹ پرسن ہیں لیکن سرکاری اہل کار بن کر بیرون ملک جارہے ہیں ، فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے جب تحقیقات کیں ،تو انکشاف ہواکہ ایف بی آر کا ایک افسر اس معاملے میں ملوث ہے جس نے مبینہ طور پران دونوں سے لاکھوں روپے لے کر ان کی سہولت کاری کرتے ہوئے انہیں ایک سرکاری وفد کے ارکان ظاہر کیا،اور اسی تناظر میں ان کے فرانس کے ویزے لگوائے گئے ،ایف آئی اے حکام کے مطابق کامران اور عامر شہزاد کے لیے آفیشل ای میل بھی فرانسیسی ایمبیسی کو کی گئی، جس میں ان دونوں کو ایف بی آر کا ملازم ظاہر کیا گیا حالاں کہ وہ دونوں سرکاری ملازم نہ ہیں ان میں سے ایک ڈرائیور ہے اوردوسرا پراپرٹی ڈیلر ہے ،ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے مذکورہ ایف بی آر افسر سمیتاس سکینڈل میں ملوث دیگر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید