• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت کا ای او بی آئی کے متوفی ملازم کی مطلقہ بہن کو واجبات ادا کرنے کا حکم

کراچی (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ای او بی آئی کے متوفی ملازم کی مطلقہ بہن کو واجبات ادا کرنے کا حکم دیدیا۔ کراچی کے علاقےبلدیہ ٹاؤن کی رہائشی مجیدہ پروین بنام ای او بی آئی کیس میں صدر مملکت آصف زرداری کے روبرو وفاقی محتسب اعلی ٰکے 26ستمبر 2025کے حکم کے خلاف دائر کردہ عرضداشت کی سماعت کرتے ہوئے ای او بی آئی کے چیئرمین کو ان کی خاندانی پنشن کی ادائیگی کا حکم دیا ہے۔ درخواست 13 اکتوبر 2025 کو وفاقی محتسب اعلیٰ کے 26 ستمبر 2025 کے حکم کے خلاف دائر کی گئی تھی، مجیدہ پروین نےایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (EOBI) کے خلاف بدانتظامی اور انکے خاندانی پنشن کے اجرا میں بلاجواز تاخیر کی شکایت کی گئی تھی، جس میں موقف اختیارکیا گیا تھاکہ وہ 13 مارچ 2019 کو دوران ملازمت وفات پانے والے ای او بی آئی کے ملازم نصیر احمد اعوان کی غیر شادی شدہ بہن ہیں۔ مرحوم اپنی وفات کے وقت غیر شادی شدہ تھے اور اپنی دو بہنوں کی کفالت کر رہے تھے۔

ملک بھر سے سے مزید