• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج 2026ء ،پاکستان کے پرائیویٹ حج سیکٹر نےانتظامات قبل ازوقت مکمل کرلئے، چیئرمین ہوپ

اسلام آباد (پ ر)حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (HOAP)کے چیئرمین ناصر خا ن نےکہا ہے کہ پاکستان کے پرائیویٹ حج سیکٹرنے حج 2026پر جانے والے 60؍ ہزار عازمین حج کیلئے تمام لازمی انتظامات مقررہ وقت سے قبل مکمل کرلئے جس کے نتیجے میں پاکستان نمبرون ملک بن گیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت مشاعر مقدسہ کے تمام انتظامات میں حرمین شریفین میں عازمین حج کے قیام کے لئے ہوٹل بکنگز، کیٹرنگ سروسز، ٹرانسپورٹ سروسز اور دیگر تمام ضروری سہولتیں شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام عازمین حج کا ڈیٹا جدید نسک مسار سسٹم میں بھی مقررہ وقت سے قبل کامیابی سے فیڈ کردیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید