• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ان لینڈ ریونیو افسر کی معطلی میں توسیع

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مجاز حکام نے ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 18 کے افسر مسٹر خرم فخر صدیق کی معطلی میں مزید توسیع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کی معطلی کی مدت 23 جنوری 2026 سے مزید 120 دن کے لیے بڑھا دی گئی ہے، یا انکے خلاف جاری انضباطی کارروائی کے اختتام تک، جو بھی پہلے ہو۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ زیرِ التوا انضباطی کارروائی کے تناظر میں کیا گیا ہے، تاکہ تحقیقات اور قانونی تقاضوں کو مکمل کیا جا سکے۔ ایف بی آر انتظامیہ کے مطابق معاملے کا حتمی فیصلہ قواعد و ضوابط کے مطابق کیا جائے گا۔
ملک بھر سے سے مزید