کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر محکمہ منصوبہ بندی و ترقی حیدرآباد کے مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن سیل (MEC) کی ایک ٹیم نے، جس کی قیادت ریجنل مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن آفیسر (RMEO) شفقت علی شاہ اور انجینئر عبدالقیوم پلیجو کر رہے تھے، ضلع حیدرآباد کے علاقے ٹھنڈی سڑک پر واقع اسکیم “سندھ پبلک سروس کمیشن (SPSC) کے لئے سیکریٹریٹ کمپلیکس کے قیام” کا دورہ کیا اور معائنہ کیا۔ ایس پی ایس سی سیکریٹریٹ کمپلیکس 2517.43 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ دورے کے دوران مانیٹرنگ ٹیم نے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر (AEN) انجینئر رمیش کمار (WS)، ٹھیکیدار اور کنسلٹنٹ کی تکنیکی ٹیم کے ہمراہ نو تعمیر شدہ پانچ منزلہ عمارت کے کام کی پیش رفت اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ معائنے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے اور مجموعی طور پر کام کا معیار تسلی بخش پایا گیا۔