• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان کا نام نہاد دستور اسلامی تعلیمات کے منافی ہے، مبصرین

کراچی (ٹی وی رپورٹ) مبصرین ڈاکٹر قمر چیمہ اور بریگیڈیئر (ر) مسعود احمد خان نے کہا ہے کہ طالبان کا نام نہاد دستور اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔ اس سے افغانستان اور اسلامی تشخص کو نقصان پہنچے گا۔ وہ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق افغان جریدے کابل نامہ نے افغان طالبان کے نام نہاد دستور کو طبقاتی تقسیم پر مبنی اور غلامی کا مسودہ قرار دیا ہے جس پر گفتگوکرتے ہوئے ماہر قومی سلامتی اُمور ڈاکٹر قمر چیمہ نے کہا کہ ہیبت اللّٰہ اخونذادہ جس طرح کا قانون افغانستان میں نافذ کررہے ہیں اسکی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی نہ یہ اسلام ہے نہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے نہ ہی اقوم متحدہ کے چارٹرکے مطابق ہے ۔تاہم اس طرح کی تقسیم ہم نے ہندو معاشرے میں دیکھی ہے۔ جس طرح سماجی ڈھانچہ یہ بنانے جارہے ہیں اس سے پڑوسی اسلامی ممالک کو بہت بڑا خطرہ ہے اور یہ مسلمانوں کے تشخص کے لئے بھی خطرہ ہے۔

ملک بھر سے سے مزید