کراچی ( جنگ نیوز ) جیو ٹی وی کے شائقین کی پسندیدہ ڈرامہ سیریل سانول یار پیا اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے وہیں اس کی مرکزی کردار پیا کے لیے بھی پریشانیاں بڑھ رہی ہیں کشمکش سے بھری سیکنڈ لاسٹ ایپی سوڈ میں کیا پیا کیس ہار جائے گی یا سیٹھ داؤد کی بازی پلٹنے والی ہے، سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی ڈرامہ سیریل کی آنے والی قسط میں ہاشم ندیم خان کے قلم سے کس کے حق میں فیصلہ لکھا جا چکا ہے دانش نواز کی ہدایات پروڈیسر عبداللّٰہ کادوانی اور اسد قریشی کی کاوش سانول یار پیا کی سیکنڈ لاسٹ ایپی سوڈ پیر کی رات آٹھ بجے صرف جیو ٹی وی پر دیکھیں۔