اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ھیلتھ کےالرجی سینٹر کے تین سالہ تفصیلی اعداد و شمار سے یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مجموعی آبادی میں مسلسل ٹیسٹوں کے اضافے کے باوجود پولن الرجی (پیپر ملبرری سمیت) میں مبتلاء افراد اور اس کے خلاف ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد میں ہر سال نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے۔ ڈیٹا کے مطابق سال 2023 میں مجموعی طور پر 63,051 افراد کے الرجی ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 16,250 افراد کو پولن الرجی ویکسین دی گئی، تاہم سال 2024 میں ٹیسٹ کرانے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 73,541 ہو گئی لیکن ویکسین لگوانے والوں کی تعداد کم ہو کر 14,747 رہ گئی، جبکہ سال 2025 میں مجموعی طور پر 72,531 افراد کے ٹیسٹ ہونے کے باوجود پولن الرجی ویکسین لگوانے والوں کی تعداد مزید کم ہو کر صرف 12,449 ریکارڈ کی گئی، جو 2023 کے مقابلے میں تقریباً چار ہزار افراد کی واضح کمی کو ظاہر کرتی ہے۔