• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان ایسے ہی تھے اب باقاعدہ اسے قانونی شکل دیدی، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) تجزیہ کاروںبے نظیرشاہ، فخر درانی، ارشاد بھٹی اور مظہر عباس نے کہا ہے کہ تعجب کی کوئی بات نہیں طالبان ایسے ہی تھے اب انہوں نے باقاعدہ اس کو قانونی شکل دے دی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان میں ہماری مذہبی جماعتیں اور علماء کرام کیا موقف اختیار کرتے ہیں۔وہ جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ‘ میں میزبان علینہ فاروق سے گفتگو کررہے تھے۔تفصیلات کے مطابق میزبان علینہ فاروق کے سوال کہ افغانستان میں علماء، اشرافیہ، متوسط اور نچلے طبقے کیلئے الگ الگ سزائیں مقرر کی گئی ہیں کیا افغان طالبان کی بڑھتی شدت پسندی خطے کیلئے کتنی خطرناک ہے؟۔ بینظیر شاہ نے کہا کہ یہ قانون سب سے زیادہ خطرناک افغانستان میں موجود خواتین اور اقلیتوں کے لئے ہوگا۔

ملک بھر سے سے مزید