• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی اسمگلرز سے ساز باز نوکریوں سے برخاستی جاری

کراچی (اسد ابن حسن) انسانی اسمگلرز اور کرپشن کی الزامات پر فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی میں ادارے کے اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز ڈائریکٹر لاہور زون علی ضیاء نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات سب انسپکٹر تنزیلہ صفدر اور ہیڈ کانسٹیبل محسن رضا کے حوالے سے اردلی روم کا انعقاد کیا۔ دونوں اہلکاروں پر الزام تھا کہ انکے روابط انسانی اسمگلروں سے ہیں۔ دونوں اہلکار خاص طور پر آذربائجان جانے والی فلائٹس پر مشکوک مسافروں کو بھاری رقوم کے عوض جانے کی اجازت دے دیتے تھے۔ اہلکاروں نے اپنی صفائی دینے کی کوشش کی مگر کوئی ٹھوس ثبوت نہ پیش کر سکے اور نہ ہی زبانی طور پر مطمئن کر سکے جس کے بعد ڈائریکٹر نے ان کی نوکری سے برخاست ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ ادارے کے ڈائریکٹر جنرل نے بھی مذکورہ الزامات پر کئی درجن اہلکاروں کو نوکری سے برخواست کر چکے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید