• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزاد اکبر اور عادل راجہ پر حملے کیلئے سوشل میڈیا گروپ کے استعمال کا انکشاف

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) شہزاد اکبر اور عادل راجہ پر حملے کیلئے سوشل میڈیا گروپ کے استعمال کا انکشاف۔ جیو نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ شہزاد اکبر اور عادل راجہ پر حملے کے الزام میں نامزد تین افراد ایک سوشل میڈیا چیٹ گروپ کے ذریعے کام کر رہے تھے، جسے دو افراد کنٹرول کر رہے تھے۔ اسی گروپ میں ان دونوں کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کی گئی، جس پر گزشتہ سال 24 دسمبر، 31 دسمبر اور 10 جنوری 2026 کو عمل درآمد کیا گیا۔ تینوں افراد -کارل اسکاٹ بلیک برڈ، کلارک انتھونی میکالے اور ڈونیٹو برائمر- ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ میں پیش ہوئے۔ وہ ٹریک سوٹ پہنے ہوئے تھے اور ان کے چہروں پر کسی قسم کا تناؤ یا پریشانی ظاہر نہیں ہو رہی تھی۔ عوامی سطح پر دستیاب معلومات کے مطابق، ان تینوں افراد کا ماضی مجرمانہ رہا ہے اور مجموعی طور پر ان کے خلاف 40 سے زائد جرائم میں سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ان تینوں افراد نے نہ صرف حملوں میں حصہ لیا بلکہ اپنی کارروائیوں کی ویڈیو بھی بنائی اور انہیں اسی چیٹ گروپ میں شیئر کیا۔ ان ویڈیوز کو ایک انتہائی اہم (وی وی آئی پی) فون نمبر پر بھی بھیجا گیا، جس کا سراغ لگانا تفتیش کاروں کے لیے ابھی باقی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید