• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر، پاکستانی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ حکومت کرے گی، PCB

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے انڈیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز کھیلنے سے انکار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی کر کٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ حکومت کرے گی، بنگلہ دیش کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ، آئی سی سی کا دہرا معیار نہیں ہوناچاہئے۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ بنگلادیش بڑا اسٹیک ہولڈر ہے، اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ آئی سی سی اجلاس میں بھی یہی کہا تھا کہ دہرا معیار نہیں ہونا چاہیے،بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہونا چاہیے، یہ دہرا معیار ہے، ایک ملک کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا،ہمارےپاس تمام پلان موجود ہیں، پاکستان کا اپنا موقف ہے ،وہ اسی پرقائم رہےگا، پاکستان ورلڈکپ کھیلے گا یا نہیں ،حکومت فیصلہ کرےگی، پہلے حکومت فیصلہ بتادے پھر پلان اے بی سی تیار ہے۔ ہمارا فیصلہ وہی ہوگا جو حکومت کا ہوگا ، آئی سی سی سے زیادہ حکومت کے تابع ہیں،بنگلادیش کو ہرصورت ورلڈکپ میں ہونا چاہئےتھا۔

اہم خبریں سے مزید