• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق بیورو کریٹ محمد سعید مہدی کی کتاب دی آئی وٹنس کی تقریبِ رونمائی

اسلام آباد(نامہ نگار) اسلام آباد میں محمد سعید مہدی کی کتاب The Eyewitness: Standing in the Shadow of Pakistan’s History کی تقریبِ رونمائی منعقد کی  گئی۔ تقریب میں 500 سے زائد مہمانوں نے شرکت، سیاست دان، صحافی اور ادبی شخصیات شامل تھیں ،محمد سعید مہدی سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری، سابق چیف سیکریٹری سندھ اور سینئر سول سرونٹ رہ چکے ہیں۔ یہ کتاب پاکستان کی سیاسی تاریخ کے ان اہم اور فیصلہ کن لمحات کا چشم دید احوال پیش کرتی ہے جن کا مصنف خود قریب سے مشاہدہ کرتا رہا۔لائٹ اسٹون پبلشرز کی منیجنگ ڈائریکٹر امینہ سید نے افتتاحی کلمات میں شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ عمر عزیز سید نے کہا: “یہ ہماری  شائع کی جانے والی کامیاب ترین کتابوں میں سے ایک ہے، جس کی وجہ مصنف کی منفرد زندگی کے تجربات ہیں۔ قارئین کی جانب سے ردِعمل اور دلچسپی غیر معمولی رہی ہے۔” سینئر صحافی اور سیاسی تجزیہ کار عاصمہ شیرازی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس خود نوشت کو پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک نہایت اہم اور مستند ریکارڈ قرار دیا۔تقریب میں 500 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی، جن میں سیاست دان، صحافی اور ادبی شخصیات شامل تھیں۔ نمایاں شرکاء میں سیدہ عابدہ حسین، فخر امام، راحیلہ درانی (وزیرِ تعلیم بلوچستان)، سکندر سلطان راجہ (الیکشن کمیشن آف پاکستان)، سفیر سرور نقوی، رباب سکندر، شاہین مسعود سمیت متعدد شخصیات شامل تھیں۔ ممتاز صحافی اعزاز سید، فرحت اللہ بابر اور دیگر ادبی شخصیات بھی موجود تھیں۔ تقریب کے دوران شمع سید نے “سوہنی دھرتی” پیش کی۔
اہم خبریں سے مزید