• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسینہ واجد جلد سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والی ہیں، بیٹے کا بیان

اسلام آباد(صالح ظافر) معزول بنگلہ دیشی وزیرِاعظم شیخ حسینہ( جو اگست 2024میں اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد بھارت میں مقیم ہیں،کے بیٹے نے عندیہ دیاہے کہ حسینہ واجد جلد سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والی ہیں۔ شیخ حسینہ بنگلہ دیش میں دو دہائیوں سے زائد عرصے تک سخت گیر اور آمرانہ طرزِ حکومت کے باعث بدنام رہیں اور عوامی بغاوت کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے ملک سے فرار ہو گئی تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، معزول وزیرِاعظم کے صاحبزادے سجیب واجد جوئے نے کہا ہے کہ ان کی والدہ بھارت روانگی سے قبل ہی سیاست سے کنارہ کشی کا فیصلہ کر چکی تھیں۔
اہم خبریں سے مزید