• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد انسانی اسمگلنگ، خاتون سمیت 11 ملزمان گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے مختلف کارروائیوں میں خاتون سمیت11ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے رقوم بٹورنے میں ملوث خاتون کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمہ سیدہ اسبہ نے شہری کو ناروے بھجوانے کے نام پر 5 لاکھ روپے وصول کئے۔ایف آئی اے کراچی زون کو ملزمہ کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئیں۔ملزمہ کسی قسم کا اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر لائسنس فراہم کرنے میں ناکام رہی ملزمہ کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ اشتہاری ملزم بلال صدیق کو سیالکوٹ سے گرفتار کر لیا۔ملزم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث ہے۔گرفتار ملزم ایف آئی اے گوجرانوالہ سرکل کو 6 مقدمات اور 3 انکوائریوں میں مطلوب تھا۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایف آئی اے لاہور زون نے مائیگرنٹ اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 4 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔
اہم خبریں سے مزید