• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان، غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف سخت کریک ڈاؤن، درجنوں گرفتار

ٹوکیو (عرفان صدیقی) جاپان میں امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف حکومتی کارروائیوں میں نمایاں تیزی آ گئی ہے۔ جاپانی امیگریشن حکام نے اوور اسٹے، جعلی ویزا اسناد اور غیر قانونی ملازمت میں ملوث افراد کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں حالیہ ہفتوں میں درجنوں غیر ملکیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔امیگریشن ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں ان افراد اور نیٹ ورکس کے خلاف کی جا رہی ہیں جو جعلی دستاویزات کے ذریعے جاپان میں قیام یا ملازمت حاصل کرتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے ساتھ ساتھ وہ کمپنیاں بھی نشانے پر ہیں جو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی غیر ملکی لیبر استعمال کر رہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید