• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق گورنر سندھ کی بیٹی کیخلاف نازیبا ویڈیو اپ لوڈ کرنیوالا یوٹیوبر گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر )این سی سی آئی اے نے سابق گورنر سندھ کی بیٹی اور جونا گڑھ خاندان سے تعلق رکھنے والی کسٹم ملازمہ کے خلاف نازیبا ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے یوٹیوبر کو گرفتار کر لیا۔نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق درخواست گزار نواب زادی عالیہ دلاور دختر نواب دلاور خان جی نے یوٹیوبر مدثر خان اور دیگر کے خلاف درخواست دی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا یوٹیوبر مدثر خان نے " دی لیجنڈ " نامی یوٹیوب چینل پر بار بار جھوٹ اور پروپیگنڈا پھیلایا جو مبینہ طور پر علی مرتضیٰ خان جی اور ان کے ساتھیوں نے اسے فراہم کیا۔این سی سی آئی اے کے مطابق واقعہ کا مقدمہ نمبر 6/2026 درج کر کے یوٹیوبر مدثر خان کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مقدمہ میں نامزد دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید