اسلام آباد(جنگ رپورٹر)پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا ہے کہ دیگر اہم مسلم ممالک کے ساتھ ، ʼبورڈ آف پیسʼ کا حصہ بننے کا حکومتی فیصلہ بلا شبہ ایک دانشمندانہ اقدام ہےانہوں نے ہفتہ کے روز سوسائٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس فورم کے ذریعے پاکستان عالمی سطح پر فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے مسئلے کو مزید موثر انداز میں اٹھا سکے گا، کیونکہ یہ بورڈ عالمی امن پر اثر انداز ہونے والے کسی بھی مسئلے پر کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔