• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن نصراللّٰہ کی شہادت، اسرائیل کو خفیہ آپریشن 9.5 ارب روپے میں پڑا‘ اسرائیلی اخبار

کراچی (رفیق مانگٹ ) اسرائیلی اخبار ہارٹز نے انکشاف کیا ہے کہ 27ستمبر 2024کو حزب اللّٰہ کے سابق سربراہ حسن نصراللّٰہ کو شہید کرنے والا اسرائیلی فوجی آپریشن مالی طور پر بھی ایک بڑا اور مہنگا اقدام تھا، جس پر مجموعی طور پر تقریباً 9ارب 44 کروڑ روپے(34 ملین ڈالر) خرچ ہوئے۔83 ٹن بم، چھ عمارتیں اور ایک ہدف،امدادی ٹیموں کو روکنے کیلئے اضافی بمباری، ہتھیاروں پر 1ارب89 کروڑ روپے خرچ ہوئے،غزہ جنگ کی قیمت166 کھرب 59ارب روپے ، یمن پر ہر حملہ 3ارب88کروڑ روپے تک، جنگی اخراجات پر اختلاف ۔ یہ حساب اسرائیلی جنرل اسٹاف، وزارتِ خزانہ اور بینک آف اسرائیل سے حاصل کردہ شیکل میں موجود مالی معلومات کی بنیاد پر لگایا گیا۔رپورٹ کے مطابق، اس دن دوپہر کے وقت اسرائیلی جنگی طیارے حاتسریم ایئر بیس سے پرواز کر کے کم از کم 83 ٹن بموں سے لیس تھے، جنہیں بیروت کے جنوبی مضافات میں واقع چھ عمارتوں کے ایک کمپلیکس پر گرایا گیا، جہاں حسن نصراللّٰہ موجود تھے۔

اہم خبریں سے مزید