• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنازع ٹویٹس کیس، ایمان مزاری، ہادی علی کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید

اسلام آباد(رانامسعود حسین)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ،محمد افضل مجوکہ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو متنازع ٹویٹ کیس میں جرم ثابت ہونے 17 ، 17 سال قید اور تین کروڑ ساٹھ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا۔ ملزمان کو اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر پیش کیا گیا تاہم انہوں نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا ، فا ضل جج نے وکیل جوڑے کے خلاف کالعدم تنظیموں کا ایجنڈا پھیلانے اورریاستی اداروں کیخلاف مواد کی تشہیر جیسے سنگین ا لزامات کے تحت پریونشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ(پیکا)2016 کی مختلف دفعات کے تحت درج مقدمہ میں 22 صفحات پر مشتمل اپنے تحریری فیصلے میں قراردیاہے کہ ملزمان ایمان مزاری، ہادی علی کو پریونشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ(پیکا)2016 کی دفعات ہاء 9 کے تحت 5سال قید اور 50لاکھ روپے جرمانہ،سیکشن10 کے تحت دس سال قیداور تین کروڑ روپے جرمانہ جبکہ سیکشن26اے کے تحت دوسال قیداور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دی جاتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید