• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ویزا نیٹ ورکس، پاک امریکا کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اسلام آباد (طاہر خلیل، ایجنسیاں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں امریکی سفیر نٹالی بیکر سے اہم ملاقات کی،جس میں پاکستان اور امریکا کا جعلی ویزا نیٹ ورکس کیخلاف کریک ڈاؤن پر اتفاق ہوگیا، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے اور پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیاگیا، فریقین کا غیر قانونی امیگریشن کو روکنے اور پری امیگریشن کلیئرنس سسٹم کو بہتر بنانے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں بالخصوص پولیس کیلئے ہر سطح پر تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا موثر اقدامات کے باعث غیر قانونی امیگریشن میں 47 فیصد کمی آئی، ایجنٹ مافیا کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی،نیٹلی بیکر نے کہا پاکستان کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، ہماری ترجیحات ایک ہیں۔وزارت داخلہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی تعاون کو بڑھانے بالخصوص غیر قانونی امیگریشن کو روکنے اور پری امیگریشن کلیئرنس سسٹم کو بہتر بنانے پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔ اجلاس کے دوران ایک اہم فیصلہ کیا گیا کہ جعلی ویزا سرگرمیوں میں ملوث نیٹ ورکس کیخلاف جامع ایس او پیز کے تحت مشترکہ کارروائیاں شروع کی جائیں۔
اہم خبریں سے مزید