• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گل پلازہ، لیز و قانون شکنی میں فاروق ستار کا کردار ہے، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر صوبائی وزیر، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ گل پلازہ کی لیز، میوٹیشن اور ریگولرائزیشن کے کاغذات پر دستخط کے وقت فاروق ستار کراچی کے میئر تھے اور شہری منصوبہ بندی کی ذمہ داری انہی کے کندھوں پر تھی گل پلازہ کی لیز اور قانون شکنی میں فاروق ستار کا بطور میئر اور جماعت اسلامی کے ناظمین کا کردار رہا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ فاروق ستار جتنی مرضی فصیح و بلیغ اردو بولیں اور استعارے استعمال کریں لیکن حقیقت مسخ نہیں کر سکتے۔فاروق ستار کے وفاقی وزیر مصطفی کمال نے جب اٹھارہویں ترمیم پر بات کی تو ہم نے بتایا کہ یہ تمام غیر قانونی اقدامات اٹھارہویں ترمیم سے پہلے کئے گئے تھے، فاروق ستار یہ سچ جھٹلا نہیں سکتے کہ جن فیصلوں نے آگے چل کر گل پلازہ جیسے سانحے کو جنم دیا، ان میں ان کا براہِ راست اور بالواسطہ کردار موجود ہے۔ فاروق ستار خود کو بری الذمہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید