تھرپارکر(رپورٹ عبدالغنی بجیر)تھرپارکر میں غذائی قلت اور بیماریوں کے باعث سول اسپتال مٹھی میں زیر علاج مزید 3بچے دم توڑ گئےرواں ماہ جاں بحق بچوں کی تعداد 46ہوگئی ہے۔ ایم ایس سول اسپتال مٹھی کے مطابق، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جاں بحق ہونے والے 3بچوں کی عمریں ایک سال سے کم تھیں۔زچگی کے بعد یہ بچے پیدائشی طور پر کم وزن تھے جو دورانِ علاج جانبر نہ ہوسکے۔جس کے بعد رواں ماہ شیر خوار بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد 46 ہوگئی ہے۔ایم ایس مٹھی اسپتال کا کہنا ہے کہ پیڈز وارڈ میں گنجائش 70 بچوں کی ہے جبکہ اس وقت سردی اور دیگر امراض میں مبتلا 76 بچے زیرِ علاج ہیں۔ دریں اثناء بیمار بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ اسپتال کے بچوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں طبی سہولیات کی کمی کا سامنا ہے۔