• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں دہشت گردی بڑھ ہی ہے، فضل الرحمٰن

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں ) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فورسز قربانیوں کا ذکر تو زور شور سے کرتی ہیں،مگر دہشتگردی بڑھتی چلی جارہی ہے، ریاست عوام کے جان و مال اور عزت و ابرو کا تحفظ کرنے کا فرض کیوں نہیں نبھا سکتی، بے پناہ وسائل اور لامحدود اختیارات کے باوجود دن بدن حکومتی رٹ محدود اور گورننس کا بحران کیوں بڑھ رہا ہے؟ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ شب ڈیرہ اسماعیل خان میں شادی کی تقریب پر خودکش حملہ میں شہید ہونے والے پانچوں افراد کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔ ہم اس المناک واقعہ کے متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اہم خبریں سے مزید