کراچی (نیوز ڈیسک)تاریخی برفانی طوفان کی دستک،در ٹرمپ کا موسمیاتی تبدیلی کے خدشات پر طنزیہ وار،صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو طویل عرصے سے موسمیاتی تبدیلی پر سائنسی اتفاق رائے کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کرتے رہے ہیں، نے جمعہ کو ایک بار پھر ان خدشات کو مسترد کر دیا۔ ٹرمپ نے جمعہ کو اپنی ایک پوسٹ میں لکھا: ’’امریکہ کی 40 ریاستوں میں ریکارڈ توڑ سرد لہر کی توقع ہے۔ اس سے پہلے شاذ و نادر ہی ایسا کچھ دیکھا گیا ہے۔ کیا ’ماحولیاتی انتہا پسند‘ براہ کرم وضاحت کر سکتے ہیں کہ گلوبل وارمنگ کو کیا ہوا؟‘‘