کراچی (نیوز ڈیسک)امریکہ: منیاپولس میں دو سالہ بچی کی گرفتاری پر شدید غم و غصہ، انسانی حقوق کے علمبرداروں نے اسے ’ناقابل بیان پستی‘قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالتی ریکارڈ اور متاثرہ خاندان کے وکلاء کے مطابق، وفاقی امیگریشن ایجنٹوں نے جمعرات کے روز منیاپولس میں ایک دو سالہ بچی اور اس کے والد کو حراست میں لے کر ریاست ٹیکساس منتقل کر دیا ہے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق، بچی کے والد جن کی شناخت ایلوس جوئیل ٹی ای کے طور پر ہوئی ہے، اور ان کی بیٹی کو دوپہر تقریباً ایک بجے اس وقت روکا گیا اور حراست میں لیا گیا جب وہ اسٹور سے گھر واپس آ رہے تھے۔ شام تک ایک وفاقی جج نے حکم جاری کر دیا تھا کہ بچی کو رات ساڑھے نو بجے تک رہا کیا جائے۔ لیکن، وفاقی حکام نے اس کے بجائے دونوں (باپ بیٹی) کو ایک طیارے میں سوار کر کے ٹیکساس کے حراستی مرکز (ڈیٹینشن سینٹر) روانہ کر دیا۔