اسلام آباد(جنگ رپورٹر)ایف آئی اے کی خصوصی عدالت نے فیض حمید کے حقیقی بھائی نجف حمید کی جانب سے (بطور حلقہ پٹواری) دیگر ملزمان کے ساتھ ملی بھگت سے جعلی دستاویزات پر کروڑوں روپے مالیت کے ایک کنال کے پلاٹ کے انتقال سے متعلق مقدمہ میں ملنے والی ضمانت کی منسوخی کیلئے ایف آئی اے کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعدفیصلہ محفوظ کرلیا ،سپیشل جج سنٹرل، شاہ رخ ارجمند نے ہفتہ کے روز ضمانت کی منسوخی کی درخواست کی سماعت کی ۔