کراچی ( نیوز ڈیسک) اسپین نےبھی ٹرمپ کےبورڈ آف پیس میں شمولیت سے انکار کردیا۔ وزیرِاعظم سانچیزکا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ بین الاقوامی قانون، اقوامِ متحدہ نظام اور کثیرالجہتی تعاون کے اصولوں کے مطابق ہے۔اسپین کے وزیرِاعظم پیڈرو سانچیز نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے "بورڈ آف پیس" میں حصہ نہیں لے گا، جس کا مقصد عالمی تنازعات کو حل کرنا اور جنگ زدہ علاقوں میں امن قائم کرنا ہے۔ سانچیز کے مطابق یہ فیصلہ اسپین کے بین الاقوامی قانون، اقوامِ متحدہ کے نظام اور کثیرالجہتی تعاون کے اصولوں کے مطابق ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ بورڈ میں فلسطینی اتھارٹی شامل نہیں ہے۔