• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازہ حکومت کی ناکامی ہے، شاہد خاقان عباسی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ گل پلازا کا سانحہ سب کے سامنے آگیا، کراچی میںہزاروں ایسی عمارتیں ہیںانکو حادثات سے بچانے کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں سانحہ گل پلازہ حکومت کی ناکامی ہے،صوبائی حکومت اپنا کام کرے اور وفاقی حکومت اپنا حصہ دالے،جن کا نقصان ہوا ہے انکے زخموں پر مرہم رکھا جائے،کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے سے مسائل حل نہیں ہونگے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہفتے کو گل پلازہ کے دورے اور کراچی پریس کلب میں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی موجود تھے ۔شاہد خاقان عباسی کے گل پلازہ پہنچنے پر انہیں تاجروں نے گھیر لیااور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا مقصد یہاں پر فوٹوگرافی نہیں تھا۔ ہمارے لوگ شہید ہوئے ہیں، 1200 دکانیں جلی ہیں۔ یہ سانحات کیوں ہوتے ہیں، اس سانحہ سے ہمیں سبق سیکھنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید