• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرائیونگ لائسنس کا حصول مزید آسان اور تیز بنایا جائے، آئی جی کی ہدایت

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)آئی جی پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ٹریفک ہیڈکوارٹرز فیض آباد کا اچانک دورہ کیا، انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے شہریوں کو بہتر اور معیاری سہولیات کی فراہمی اور پولیس سروسزکا جائزہ لینے کے لئے ٹریفک ہیڈکوارٹرز فیض آباد کا اچانک دورہ کیا ، انہوں نے موقع پر موجود شہریوں سے ملاقات کی، ڈرائیونگ لائسنسنگ سروسز سے متعلق ان کا فیڈ بیک حاصل کیا اور لائسنسنگ برانچ میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور جاری خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا،آئی جی اسلام آباد نے ڈرائیونگ ٹیسٹ ایریا کا بھی معائنہ کیا اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں کے ڈرائیونگ ٹیسٹ کے عمل کو بغور دیکھا، اس موقع پر انہوں نے ٹریفک پولیس کے افسران کو ہدایات دیں کہ شہریوں کو کم سے کم وقت میں معیاری اور شفاف سروسز کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے عمل کو مزید آسان اورتیز بنایا جائے۔،دریں اثنا انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اپنے دفتر میں ایس ایس پی سکیورٹی کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر، اے آئی جی اسپیشل برانچ محمد سرفراز ورک، اے آئی جی لیگل کاظم نقوی اور اکاؤنٹس آفیسر کے ساتھ میٹنگ کی۔
اسلام آباد سے مزید