راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) 2گینگز کے 3 ملزموں کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل اور 22 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا، تھانہ پیرودھائی پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا، بنی پولیس نے سنیچنگ اور چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے مسروقہ و چھینی گئی رقم 22 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کر لیا۔