راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) 4ملزموں کو گرفتار کر کے ایک کلو 400گرام چرس، 40لیٹر اور 12 بوتل شراب برآمدکرلی گئی ،تھانہ ویسٹریج پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو 400گرام چرس برآمد کی، تھانہ بنی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 40لیٹر اور10بوتل شراب برآمد کی، جاتلی پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کرکے 2بوتل شراب برآمد کر لی، پولیس نے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔