راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے 4ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، ملزموں کے خلاف کارروائیاں تھانہ پیر ودہائی، نیوٹائون ، ویسٹریج اور روات کے علاقوں میں کی گئیں، تمام ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔