• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائنیز پولیس افسران کو کیمروں اور پولیس آپریشنز سنٹر ہال کا دورہ کرایا گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) چائنیز پولیس افسران کے وفد نے سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کیا، ڈی جی سیف سٹی / ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ، ڈائریکٹر آئی ٹی عاطف عباس،ڈائریکٹر سسٹم فراز میمن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیف سٹی عباس مہدی نے پاکستان دوست ملک چائنہ سے مطالعاتی دورہ پر سیف سٹی اسلام آباد آنیوالے پولیس افسران کے وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کروایا،وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کے مرکزی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر،جدید تکنیک کے حامل کیمروں اور پولیس آپریشنز سنٹر ہال کا دورہ کروایا گیا اور ان کے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں آگاہ کیا، وفد کو بتایا گیا کہ سیف سٹی اسلام آباد جدید تکنیکی منصوبے کے ذریعے مختلف شعبہ جات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس میں پولیس آپریشنز سنٹر، ایمرجنسی کنٹرول سنٹر، ڈسپیچ کنٹرول سنٹر اور "پکار "15- ایمرجنسی ہیلپ لائن جیسے اقدام شامل ہیں، وفد کو شہر میں سیف سٹی کیمروں کی کارکردگی اور افادیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ دورہ کا مقصد پاکستانی اور چائینیز پولیسنگ کے فرق کو جانچنا اور آنیوالے وقتوں میں دونوں ممالک کی پولیسنگ میں ہم آہنگی پیدا کرنا تھا ،وفد نے اسلام آباد پولیس کے جدید تکنیکی نظام اور اس کی افادیت کو سراہا اور اس کامیاب دورے پر ڈی جی سیف سٹی /ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا،آخر میں پولیس شیلڈ اور تحائف کا تبادلہ بھی کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید