راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) 2دن قبل اغوا ہونے والی نوعمر لڑکی کی تشدد زدہ لاش مقامی پارک کے قریب سے مل گئی ، تھانہ رتہ امرال میں ڈھوک حسو کے رہائشی علی رضا نے گزشتہ روزایف آئی آر درج کروائی کہ اس کی چھوٹی بہن (م) 22جنوری کی رات 9بجے گھر سے دکان پر سامان لینے گئی جو واپس نہ آئی، ہفتہ کو اس کی تشدد زدہ لاش ایک بیگ میں ڈھوک حسو پارک کی دیوار کے قریب سے ملی ،ذرائع کاکہنا ہے بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے، ایسا معلوم ہوتاہے کہ اس کاگلا دباکر موت کے گھاٹ اتاراگیا، پولیس نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی، واقعہ کی اطلاع ملنے پرایس ایس پی آپریشنز،ایس ایس پی انوسٹی گیشن،ایس پی راول پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے۔