اسلام آباد (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما سنیٹر چوہدری تنویر خان نے یقین دلایا ہے کہ گلستان کالونی کیلئے قبرستان کی مزید اراضی مختص کرائی جا ئے گی۔ انہوں نے یہ یقین دہانی گزشتہ روز گلستان کالونی کے مکینوں کے ایک وفد کو کرائی ۔ شیخ محمد عثمان‘ مسعود احمد اور دیگر مکینوں نے انہیں بتایا کہ لین نمبر سات میں واقع قبرستان بھر چکا ہے اور وہاں اب مزید تدفین کی گنجائش ختم ہوچکی ہے جس کی وجہ سے کالونی کے مکینوں کو مشکل اور تکلیف کا سا منا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کی خالی اراضی میں سے مناسب زمین قبرستان کیلئے مزید اراضی مختص کی جائے۔