راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )راولپنڈی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 14 ملزموں کو گرفتارکرلیا، راولپنڈی پولیس نےتھانہ چکلالہ، صادق آباد، صدر واہ، بنی اورروات کے علاقوں میں سرچ آپریشنز کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے14افراد کو گرفتار کر لیا ،زیر حراست افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کیا گیا۔