راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) 6پتنگ سپلائرزکو گرفتار کر کے 6ہزار سے زائد پتنگیں اور 17ڈوریں برآمد کر لی گئیں ،تھانہ نصیرآباد پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کر کے 5950پتنگیں اور 11ڈوریں برآمد کیں، واہ کینٹ پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کر کے 100پتنگیں اور 4ڈوریں برآمد، دھمیال پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 100پتنگیں اور ڈور، نیو ٹاؤن پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 50 پتنگیں اور ڈور برآمد کی، پولیس نے تمام ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔