• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانیت کو حسینیت کے دامن میں پناہ لینا ہوگی، سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ عالمی امن فرد واحد کے رحم و کرم پر ہے ، انسانیت کو حسینیت کے دامن میں پناہ لینا ہو گی، اقوام متحدہ ہو یا لیگ آف نیشنز ، تمام عالمی ادارے استعمار کے باجگزار رہے،انتہا پسند و دہشت گرد گروہوں کو جہادی قرار دینا ’جہاد‘ کی توہین ہے ،استعماری سرغنہ کو غزہ کے امن کی نہیں گریٹر اسرائیل کی پریشانی لاحق ہے،پاکستان کی سفارتی کامیابیاں ٹرمپ کا انعام نہیں ، پاک افواج کی حیدری شجاعت کا نتیجہ ہیں،ہر لمحے بدلتے عالمی منظر نامے میں پاکستان اور عالم اسلام کو پھونک پھونک کر قدم رکھنا ہوگا۔ یکم تا سات شعبان المعظم عالمگیر ہفتہ ولائے محمد وآل محمد کی جاری تقاریب میں ، 4شعبان علمدار لشکر حسینی حضرت عباس ابن علی ابن ابی طالب کے یومِ ولادت باسعادت پر واہ کینٹ میں جشنِ میلاد غازی عباس سے سربراہ تحریک کا خطاب۔ درایں اثناء ملک بھر میں جشن ہائے ولادت امام حسینؑ و حضرت عباس علمدارؑ کی محافل کا انعقاد کیا گیا جن میں لاکھوں فرزندانِ ولایت نے شرکت اور حسینیت سے وابستگی کے عزم کی تجدید کی گئی۔ مسجد اہلِ بیت گدوال واہ کینٹ میں جشنِ انوار شعبان سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسین مقدسی نے کہا کہ وینزویلا کی خود مختاری کی پامالی پر عالمی اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ،اقوام متحدہ بھی امریکی لونڈی تھی کسی نئے بورڈ کے قیام سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
اسلام آباد سے مزید