راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 3گاڑیوں 6موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز، نقدی، مویشیوں اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ صادق آباد میں اسلحہ کی نوک پر شہری سے 10ہزار روپے ،عباس سے ایک ہزار روپے ،شمس آباد میں محمداشرف سے 7ہزار روپے ،تھانہ آراے بازار کے علاقہ ٹینچ بھاٹہ میں شہزاد خان سے گن پوائنٹ پر 12لاکھ روپے ،تھانہ صدرواہ کے علاقہ سردار رضوان سے 36ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ ائرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں حسان ناصر سے 2موبائل چھین لئے گئے ،چاندنی چوک میں ریحان کے میڈیکل سینٹر سے3لیپ ٹاپ ، ڈھوک ملکاں میں جمیلہ کے گھرسے 4لاکھ روپے ،سونا مالیتی 14لاکھ روپے ، گائے ،دوبچھڑے ،2موٹرسائیکل ،اور دیگراشیاء ،ملک کالونی میں ٹیوب ویل کے ٹرانسفارمر سے کوائلز،حیال میں پروین کے گھر سے طلائی چین، ڈھوک عبداللہ میں حمزہ رفیق کے گھرسے 2موٹریں، سولر پلیٹ اور کیمرا،نیوسٹی فیز2میں احمد راشد کے گھر سے اڑھائی لاکھ روپے ،چکلالہ سکیم تھری میں ارسلہ قاضی کے گھرسے سامان اور موبائل مالیتی ایک لاکھ روپے چوری کر لیا گیا۔