راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے شہر بھر سے 161پیشہ ور بھکاری گرفتار کر لئے ، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کررکھا ہے اس دوران گزشتہ 9روز کے دوران شہر بھر سے 161پیشہ ور بھکاری گرفتار کئے جن میں 84مرد، 74 خواتین اور 3خواجہ سرا شامل ہیں، پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کے لئے سپیشل سکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں۔